افغانستان میں طالبان کے خلاف مددپر پاکستان کی امدادبحال ہوسکتی ہے،امریکا
پاکستان کی فوجی امداد سے القاعدہ اور داعش کو شکست دینے میں مدد ملے گی، کانگریس بل منظورکرے،ٹرمپ انتظامیہ
بدھ 14 فروری 2018 16:06
(جاری ہے)
اسی طرح 2017 میں انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کے لیے 24 کروڑ 22 لاکھ 50 ہزار ڈالر وصول کیے گئے تھے جبکہ 2019 کے مسودہ میں 2017 سے ایف ایم ایف کے فنڈز کو بھی جمع کیا گیا ہے اور اس میں غیر ملکی متوقع آپریشن ( او سی او) کے 24 کروڑ 22 لاکھ 50 ہزار ڈالر شامل ہیں۔
واضح رہے یہ فنڈ پاکستان کے لیے خاص طور پر اہم ہے کیونکہ اسلام آباد کے مبینہ طور پر افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے رابطے کے باعث گزشتہ برس مخصوص کی گئی رقم بڑی تعداد میں جاری نہیں ہوسکی۔اس حوالے سے گزشتہ ماہ 4 جنوری کو اسلام ا?باد کی سیکیورٹی امداد معطل کرنے کا حکم دیا گیا تھا ،امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ تجویز کردہ فوجی امداد سے پاکستان کی دہشت گردوں سے لڑنے، سیکیورٹی اور استحکام میں صلاحیت کی حمایت کرکے امریکا کے قومی سیکیورٹی مفادات کو آگے بڑھانا ہے۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ تجویز کردہ امداد دہشت گردوں اور عسکریت پسند تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے میں پاکستان کی حوصلہ افزائی کرے گی اور ان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں کو سراہے گی۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے زور دیا کہ ان صلاحیتوں سے قبائلی علاقوں سمیت افغان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کی ضرورت ہے،اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ تجویز کردہ فوجی امداد پاک امریکا مقاصد کے حصول میں مدد کرے گی جبکہ القاعدہ، دائش خراساں صوبہ سمیت دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے دو طرفہ کوششوں کو بھی فروغ ملے گا۔یہ غیر مشروط بجٹ درخواستیں اکنامک سپورٹ فنڈ اور ترقیاتی فنڈز کی جانب سے 2018 اور 2019 کے لیے 20، 20 کروڑ ڈالر سالانہ مختص کیے گئے ہیں جبکہ اس میں 2017 کے 20 کروڑ ڈالر کا علیحدہ سے ذکر کیا گیا ہے اور یہ امداد کسی معطلی کے حکم سے متاثر بھی نہیں ہوگی۔دوسری جانب امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اعلان کے بعد فوجی امداد جاری ہونے کے قریب ہے جبکہ حکام کا کہنا تھا کہ اگر اسلام آباد افغان طالبان کو شکست دینے کے لیے امریکا کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہوتا ہے تو سیکیورٹی امداد بھی فوری واپس بحال ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ بین الاقوامی فوجی تعلیم اور تربیت ( ا?ئی ایم ای ٹی ) فنڈز کے تحت 35 لاکھ ڈالر کی علیحدہ امداد کی درخواست بھی زیر غور ہے، جو معطلی کے حکم سے متاثر نہیں ہوگی۔ساتھ ہی امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ عالمی خطرے میں کمی کے پروگرام کے تحت پاکستان کے لیے 6 کروڑ 70 لاکھ کا بھی منتظر ہے۔اس کے علاوہ دیگر درخواست میں بین الاقوامی منشیات کنٹرول اور قانون نافذ کرنے والے فنڈز سے 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد بھی شامل ہے جبکہ 2017 میں پاکستان نے اسی فنڈز کے ذریعے 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر وصول کیے تھے۔ان فنڈز کے علاوہ آئندہ مالی سال میں عالمی صحت پروگرامز فنڈز کے تحت ’یو ایس ایڈ‘ کی مد میں پاکستان کو 2 کروڑ 25 لاکھ ڈالر امداد دی جائے گی۔امریکا کی جانب سے 2019 کے بجٹ میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور یو ایس ایڈ کی فنڈنگ میں 25 فیصد تک کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے، جس کے عمل ہونے سے یہ فنڈز 53 ارب 10 کروڑ سے کم ہو کر 39 ارب 30 کروڑ ہوجائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ جمہوریت کے فروغ کے لیے مخصوص فنڈز میں بھی 40 فیصد کمی کا امکان ہے جبکہ عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے آغاز سے متعلق گزشتہ برس 16 کروڑ ڈالر حاصل کیے گئے تھے جبکہ 2019 کے بجٹ میں اس میں کوئی فنڈز موصول نہیں ہوا۔مزید اہم خبریں
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.