خیبر پختونخوا اسمبلی میں پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ کے خلاف قرار داد جمع کرادی

بدھ فروری 19:16

خیبر پختونخوا اسمبلی میں پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ کے خلاف قرار ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ کے خلاف قرار داد جمع کرادی گئی،قرار داد میں اسماء رپورٹ کو عام کرنے کے لئے رانا ثنا اللہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی سیکرٹری نادیہ شیرنے جمع کی،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ نے اسماء کی رپورٹ آنے سے قبل پریس کانفرنس کی اور رپورٹ عام کی ،قرار داد میں وزیراعلیٰ پنجاب سے رانا ثنااللہ کے خلاف سخت ایکشن لینے سمیت رانا ثنا اللہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :