صوبائی مشیر اطلاعات انوار الحق کاکڑکی کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت

بدھ فروری 23:30

کوئٹہ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) صوبائی مشیر اطلاعات انوار الحق کاکڑنے کوئٹہ کے علاقے لانگوآباد میں دہشت گردی کی فائرنگ سے سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس افسوس ناک واقعہ پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے مذمتی بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں سے حکومت کے دہشت گردی کے خلاف عزم میںہر گز کمی نہیںہوگی اور دہشت گردوں کو انکے کئے کی سزا مل کررہے گی انہوں نے فائرنگ سے شہیدہونے والے سیکورٹی اہلکاران کے لواحقین سے تعزیت اورہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :