ہمارے دور میں ہائوسنگ کے کئی منصوبے شروع کئے گئے، وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب
جمعرات 15 فروری 2018 15:35
(جاری ہے)
بہارہ کہو ہائوسنگ سکیم کے بارے میں خبریں آئیں کہ اراضی، مہنگے داموں خریدی گئی ہے، 2009ء میں اس کا سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا اور بعد ازاں فیصلہ کیا کہ اس میں کرپشن نہیں ہوئی، اب یہ کیس ہائی کورٹ میں ہے، میں نے نیب کو کارروائی کے لئے لکھا، نیب نے کہا کہ صلح کر لیں، ہم نے ڈویلپر کے 68 کروڑ روپے لئے اور نیب کو گارنٹر کے طور پر کردار ادا کرنے کو کہا۔
اب وہ اس سے بھی ادھر ادھر ہو رہا ہے۔ اس فائونڈیشن نے آج تک صرف 25 ہزار اور پی ایچ اے نے 50 ہزار فلیٹس بنائے، اتنا صرف ایک پرائیویٹ سکیم لانچ کردیتی ہے۔ ہم نے جوائنٹ ونچر کے لئے پالیسی کابینہ کو بھجوائی اور اس کی منظوری دی گئی۔ ٹھلیاں میں ابھی سکیم شروع نہیں ہوئی تو ایک سینیٹر نے 124 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگادیا۔ ایک سال سے ٹھلیاں کا معاملہ پی اے سی میں زیر التواء ہے، خورشید شاہ کے پاس گئے کہ اس کا فصلہ کریں۔ اب ایک ذیلی کمیٹی میں التواء ہے، میں نے ایک ارب روپے ہرجانہ اس رکن کے خلاف ہرجانہ کیس دائر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بہارہ کہو میں 20 ہزار کنال کا معاہدہ تیار ہے لیکن سپریم کورٹ نے اس کا نوٹس لیا ہے۔ اس پر حکم امتناعی ہے، ایک جگہ 10 ہزار کنال زمین لی اس کا بھی حکم امتناع ہے۔ بہارہ کہو کی دو سکیمیں سپریم کورٹ میں اور ٹھلیاں کی ایک سکیم پی اے سی میں ہے۔ اخبارات میں خبریں آنے پر کبھی نہیں نوٹس لیتا ہے، ہم ہر منگل کو کابینہ کا اجلاس بلاتے ہیں لیکن وزیراعظم مفلوج، وزراء مفلوج ہیں، ہم بے بس ہیں، اب ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینٹ سیکرٹریٹ کے ملازمین کی اس کے لئے اہلیت نہیں ہے۔ ہمیں اس پارلیمنٹ کو وقار دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے چار سالہ کا جواب دہ ہوں، وزارت کی کارکردگی کے لئے یہاں ڈبیٹ کرائی جائے۔ سپریم و ہائی کورٹ، نیب اور پی اے سی نے امتناع میں رکھا ہے۔ پی اے سی کے رکن سردار عاشق گوپانگ نے کہا کہ ٹھلیاں سکیم اور بہارہ کہو کی دو سکیموں کے نام پر اربوں روپے لئے گئے۔ ہم نے اس کی رپورٹ دیدی ہے، جو اراضی لی گئی ہے وہ ناقابل تقسیم ہے، یہ ناقاب عمل ہے، لوگوں کے پیسے ڈوب رہے ہیں۔ اکرم درانی نے کہا کہ ہم نے بہارہ کہو میں 7 ہزار کنال سیکشن فور کے تحت لی لیکن وہ ختم کر دی گئی۔ ہم پی اے سی کی رپورٹ کے منتظر ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ اس بارے میں خصوصی رپورٹ دی جائے۔ نسیمہ پانیزئی کے سوال کے جواب میں وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی نے بتایا کہ کچلاک کوئٹہ میں رہائشی منصوبہ معائنہ کے مرحلے میں ہے اس کو جوں ہی این او سی مل جاتا ہے اس پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.