سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ شہبازشریف کاریکارڈانتہائی شاندار ہے ،ْچوہدری ہارون اسماعیل

جمعرات 15 فروری 2018 16:47

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) یوتھ ونگ پی پی 179کے صدر چوہدری ہارون اسماعیل نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ میاں شہبازشریف کاریکارڈانتہائی شاندار ہے۔ پاکستانیوں کو امن اورترقی سے محروم رکھنے والے دوبارہ دھرنے کاخیال دل سے نکال دیں۔ اب کسی اناڑی کو قومی معیشت کی گاڑی پٹری سے اتارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مقامی اوربیرونی سرمایہ کاروں کے اعتمادکی بحالی اورگھرگھر خوشحالی کاکریڈٹ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ میاں شہبازشریف کوجاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کراچی میں امن وآشتی کی بحالی کا قومی معیشت پردوررس اثر پڑے گا۔ منتخب حکومت کی ترجیحات متعین ہیں اورامن وامان کی بحالی کے ساتھ ساتھ روزگارکی فراہمی ان میں سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

ہماری قیادت نے پاکستان کوشاہراہ ترقی پرگامزن کردیا،عام لوگ بھی خوشحالی کے شیریں ثمرات سے مستفیدہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی ذاتی کاوش اور کمٹمنٹ کے نتیجہ میں پاکستان اورچین کے درمیان دوستی کاایک نیااورروشن دور شروع ہو چکا ہے ۔دونوں دوست ملک ایک دوسرے کاہاتھ تھام کرعہدحاضر کے چیلنجز سے نبردآزما ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوکوئی اقتصادی راہداری کاراستہ روکنے کی سازش کرے گاہم اسے دھول چٹادیں گے ۔

متعلقہ عنوان :