سرگودھا کے گاؤں میں22 افراد میں ایڈز کی تصدیق،محکمہ صحت الرٹ ہوگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 فروری 2018 19:33

سرگودھا کے گاؤں میں22 افراد میں ایڈز کی تصدیق،محکمہ صحت الرٹ ہوگیا
سرگودھا(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 فروری 2018ء) : سرگودھا کے گاؤں میں 22 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوگئی ،وزیراعلیٰ پنجاب نے گاؤں کے تمام افراد کے میڈیکل ٹیسٹ لینے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرگودھا کے گاؤں کوٹ عمرانہ میں 80 افراد کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا۔ جن میں 22 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ گاؤں کے تمام افراد کے میڈیکل ٹیسٹ لیے جائیں۔

کوٹ مومن کےگاؤں کوٹ عمرانہ کے نمبردار چوہدری محمد اکرم نےوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نا م خط میں انکشاف کیا تھا کہ گاؤں کی 3500 آبادی ہے۔جس میں اب تک 250 سے زائد افراد میں ایڈزکی تشخیص ہو چکی ہے۔ سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرنصرت عباسی کا کہنا ہے کہ گاؤں کے 16افراد میں پہلے ہی ایڈزکی تصدیق ہوئی تھی۔تاہم اب مزید افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اب گاؤں کے ہرشخص کے ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :