چین کا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے متنازعہ صوبہ اروناچل پردیش کے دورے پر ناراضگی کااظہار

جمعرات 15 فروری 2018 20:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) چین نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے متنازعہ صوبہ اروناچل پردیش کے دورے پر ناراضگی کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ چین کی حکومت نے نام نہاد اورناچل پردیش کوکبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ بھارتی رہنما کے متنازعہ علاقے کے دورے کی سخت مخالفت کرتی ہے ۔اس تناظر میں بھارت سے احتجاج کیا جائے گا ۔چین کا دعوی ہے کہ مشرقی ہمالیہ میں یہ علاقہ جنوبی تبت ہے اوراس نے بھارتی رہنمائوں کے وہاں کے دوروں کو بھارتی دعوئوں کوتقویت دینے کی کوشش قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :