صدر مملکت ممنون حسین نے صنوبر کا پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا
خاتون اول بیگم محمودہ ممنون نے بھی ایوان صدر کے لان میں صنوبر کا پودا لگایا وفاقی وزیر برائے ماحولیات نے صدر کو پاکستان کی پہلی جنگلی حیات کی پالیسی کی تشکیل کے بارے آگاہ کیا ماحولیات کے تحفظ ، معیشت کے استحکام کیلئے جنگلات میں اضافہ ، ان کا تحفظ ضروری ہے،نئی نسل میں بچپن سے ہی درختوں سے محبت کا شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ممنون حسین جنگلات میں اضافے کیلئے گرین پاکستان منصوبہ پر عمل درآمد جاری ہے جس کے تحت ملک بھر میں بڑی تعداد میں شجر کاری جاری ہے، مشاہد اللہ خان
جمعہ 16 فروری 2018 20:23
(جاری ہے)
اس سلسلے میں وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کی قیادت میں وزارت موسمیاتی تبدیلی جہاد کر رہی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تحت گرین پاکستان مہم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد گار ہوگی۔اس مقصد کیلئے ملک میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اور قومی اثاثے کی حیثیت سے جنگلات کی حفاظت کی جائے۔صدر مملکت نے کہا کہ حکومت نے جنگلات میں اضافے کیلئے بھرہور اقدامات کیے ہیں لیکن یہ ایک مسلسل عمل ہے جس میں حکومت کے علاوہ معاشرے کے دیگر طبقات کو بھی خوش دلی سے شریک ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل میں بچپن سے ہی درختوں سے محبت کا شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے ، بہتر ہو گا کہ تعلیمی نصاب میں مناسب تبدیلیاں کی جائیں۔انہوں نے وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی کو ہدایت کی کہ وہ ا س سلسلے میں قابل عمل تجاویز تیار کریں۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان جنگلات میں اضافے کیلئے عالمی برادری کے شانہ بشانہ ہے۔ انھوں نے ہدایت کی کہ سڑکوں، زرعی زمینوں اور ریلوے لائنوں کے قریب خصوصی مہمات چلائی جائیں۔صدر مملکت نے اس موقع پر ماحولیات کے تحفظ کے سلسلے میں مشاہد اللہ خان اور ان کی وزارت کی خدمات کی تعریف بھی کی۔وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ جنگلات میں اضافے کیلئے گرین پاکستان منصوبہ پر عمل درآمد جاری ہے جس کے تحت ملک بھر میں بڑی تعداد میں شجر کاری جاری ہے۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیات نے اس موقع پر صدر ممنون حسین کو پاکستان کی پہلی جنگلی حیات کی پالیسی کی تشکیل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر خاتون اول بیگم محمودہ ممنون نے بھی ایوان صدر کے لان میں صنوبر کا پودا لگایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.