پاکستان بین الاقوامی برادری کا ایک ذمہ دار ملک ہے ، شاہد خاقان عباسی
ملک میں کاربن کے اخراج کی کمی سطح کے باوجود حکومت نے فرنس آئل سے چلنے والے بجلی گھروں کو زیادہ مستعد اور ماحول دوست ایندھن سے چلنے والے بجلی گھروں میں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، وزیراعظم نجی شعبہ اقتصادی ترقی کا محرک ہے جسے اس ضمن میں اپنا نمایاں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، یونیورسٹیوں اور جدید علوم و ٹیکنالوجیز سے روشناس نوجوان ذہنوں کو اس عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہئے، اقتصادی ترقی سے باصلاحیت افراد کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے ، ذہین افراد کے ملک چھوڑنے کے رجحان کو روکنے میں مدد ملے گی،انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی کے طالب علموں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 16 فروری 2018 22:01
(جاری ہے)
دورے کے دوران طالب علموں کو حکومت کے اعلیٰ ترین دفاتر کے امور کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ صحت و تعلیم کے حوالہ سے طالب علموں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ شعبے 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو تفویض کر دیئے گئے ہیں، وسیع تر مالی رقوم مختص ہونے کے ساتھ اب صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے حصوں میں معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تعلیم کے فروغ اور عوام کو معیاری صحت عامہ کی خدمات کی فراہمی کیلئے صوبوں کو ہر ممکنہ معاونت کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بہت بڑی مارکیٹ اور مزید نمو کیلئے وسیع مواقع کے پیش نظر دنیا پاکستان کی اقتصادی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کے حوالہ سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہے، ملک میں کاربن کے اخراج کی کمی سطح کے باوجود حکومت نے فرنس آئل سے چلنے والے بجلی گھروں کو زیادہ مستعد اور ماحول دوست ایندھن سے چلنے والے بجلی گھروں میں تبدیل کرنے اور سولر توانائی کے فروغ سمیت کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔مختلف چیلنجوں سے نبرد آزماہونے کیلئے نوجوان کاروباری افراد اور پروفیشنلز کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نجی شعبہ اقتصادی ترقی کا محرک ہے جسے اس ضمن میں اپنا نمایاں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں اور جدید علوم و ٹیکنالوجیز سے روشناس نوجوان ذہنوں کو اس عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نے نوجوان طالب علموں کو مشورہ دیا کہ وہ خود کو تعلیم کیلئے وقف کریں اور خود کو جدید علم و تحقیق سے لیس کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.