پاکستان کو عالمی دہشت گردی کی فنانسنگ فہرست میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کریں گے-امریکا
میاں محمد ندیم ہفتہ 17 فروری 2018 10:23
(جاری ہے)
واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایک عالمی ادارہ ہے جو جی سیون (G-7) ممالک کے ایما پر بنایا گیا کہ جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد کی نگرانی کرتا ہے تاہم پاکستان اس ادارے کا براہِ راست رکن نہیں ہے۔
مذکورہ غیر سرکاری ادارہ کسی ملک پر پابندی عائد کرنے کے اختیارات نہیں رکھتا لیکن گرے اور بلیک کیٹیگری واضع کرتا ہے۔انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خلاف قابل قدر اقدامات کی صورت میں اس ملک کو گرے کیٹیگری میں شامل کیا جاتا ہے جبکہ کسی ملک کی جانب سے منی لانڈرنگ کے خلاف کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے تو اسے بلیک کیٹیگری میں ڈال دیا جاتا ہے جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر زرِمبادلہ کی نقل و حرکت اور ترسیل میں غیر معمولی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بنیادی طور پر عالمی کمیونٹی کو حکومت پاکستان میں جاری منی لانڈرنگ اور دہشت گردی سمیت دیگر مذموم سرگرمیوں سے متعلق غیر موثر اقدامات پر طویل عرصےسے سخت تحفظات ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق 15 فروری کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کو درجن بھر عالمی دہشت گردوں پر مشتمل فہرست فراہم کی ہے لیکن اس فہرست میں دہشت گردوں کی”لوکیشن“ واضح نہیں ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ‘چونکہ فہرست میں لوکیشن واضح نہیں اس لیے پاکستان ان کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا کو ابھی پاکستانی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی مزید تفصیلات درکار ہیں جس میں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ان گروپوں کے خلاف کس طرح کے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں، جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے ایف اے ٹی ایف میں پیش کی جانے والی قرارداد میں رکن ممالک سے کہا جائے گا کہ وہ ایف اے ٹی ایف کی واچ لیسٹ کیٹیگری میں شامل ملک کے اثاثے منجمد کردے اور اپنے ملک سے آمد جامد کا سلسلہ بھی ختم کردے۔قرارداد میں مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک القاعدہ، اسلامہ بن لادن اور طالبان کے ساتھ منسلک کسی بھی فرد یا ادارے کے لیے براہ راست یا غیر مستقیم سپلائی، فروخت یا عسکری ساز و سامان کی فراہمی روک دی جائے۔مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.