سعودی عرب ، 118 غیر ملکی تارکین وطن گرفتار
سعدیہ عباس ہفتہ 17 فروری 2018 12:05
(جاری ہے)
جن میں 2لاکھ 38 ہزار 40 اقامہ ، 42 ہزار 907 سرحدی سلامتی ضوابط اور ایک لاکھ 5945 محنت قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے تھے۔
سرحد پار کرکے مکہ میں دراندازی کرنے والے 5ہزار 288گرفتار کئے گئے تھے۔ ان میں سے78 فیصد یمنی،21 فیصد ایتھوپین اور ایک فیصد دیگر ممالک کے تھے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 5288غیر قانونی تارکین بیدخل کردیئے گئے ،292 ریاست سے سرحد پار کرکے باہر جانے کی کوشش کرنیوالے پکڑے گئے۔ غیر قانونی تارکین کو مختلف سہولتوں کی فراہمی میں ملوث795شہری گرفتار کئے گئےتھے ۔ غیر قانونی غیر ملکیوں کو پناہ فراہم کرنے اور انکی مدد کرنے والے سعودی شہریوں کے خلاف بھی کاروائی شروع کر دی گئی ہیں۔ غیر ملکیوں کی مدد کرنے والوں کے خلاف سعودی محکمہ پاسپورٹ نے 28 نومبر 2017 کو اعلامیہ جاری کیا تھا کہ جو شخص بھی اقامہ و لیبر قوانین اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنےوالے تارکین وطن کی مدد کریگا اسے6 ماہ قید، 25ہزار ریال جرمانے کی سزا دی جائیگی ۔یہ سزا اُن کےلئے ہے جو کسی ایک کو سفر کی سہولت مہیا کریگا یا کسی خلاف ورزی کے مرتکب یا درانداز کو چھپائے گا یا مدد کریگا یا روزگار فراہم کریگا۔ اسکی تشہیر بھی ہوگی۔ اگر غیر ملکی ہوگا تو اسے مملکت سے بیدخل کردیا جائیگا۔ محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو سفر کی سہولت دینے یا اپنے یہاں ٹھہرانے یا روزگار دینے والے کو 15ہزار ریال جرمانے کی سزا دی جائیگی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.