ملکی تاریخ میں پہلی بارواٹر مارک بیلٹ پیپر زچھاپے جائیں گے

20کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے ،ْ پرائیویٹ پرنٹنگ پریس سے نہیں چھپوایا جائے گا ،ْذرائع

ہفتہ فروری 13:38

ملکی تاریخ میں پہلی بارواٹر مارک بیلٹ پیپر زچھاپے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2018ء)آئندہ عام انتخابات میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ واٹر مارک بیلٹ پیپر زچھاپے جائیں گے تاہم انہیں پرائیویٹ پرنٹنگ پریس سے نہیں چھپوایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئندہ الیکشن میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر دو ارب روپے سے زائد اخراجات آئیں گے جبکہ صرف کاغذ پر ایک ارب روپے تک خرچ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اس دفعہ 20کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے اور انہیں پرائیویٹ پرنٹنگ پریس سے نہیں چھپوایا جائے گا۔