معروف ڈاکٹر و اداکار فہد مرزا لیجنڈری اداکار ساجد حسن کی سرجری کریں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 17 فروری 2018 20:21

معروف ڈاکٹر و اداکار فہد مرزا لیجنڈری اداکار ساجد حسن کی سرجری کریں ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 17فروری 2018ء ):معروف ڈاکٹر و اداکار فہد مرزا لیجنڈری اداکار ساجد حسن کی سرجری کریں گے۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکار ساجد حسن ہیر ٹرانسپلانٹ سرجری کروانے کے بعد شدید مشکلات کا شکار تھے۔نامناسب حالات میں جراحی کے بعد ساجد حسن کے سر کی جلد خراب ہو گئی تھی اور انکی کھوپڑی کے اوپر کے حصے میں جلد پھٹ چکی تھی۔

جس کے بعد ساجد حسن تمام شوبز سرگرمیوں سے کنارہ کش ہو چکے تھے اور انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے مسائل سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا اور ان سے استدعا کی تھی کہ وہ ایسی غیر ضروری جراحی سے باز رہیں اور دعا کی اپیل بھی کی تھی ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق ساجد حسن نے اپنے سر کی سرجری کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور انکی سرجری بھی ایک معروف اداکار فہد مرزا جو پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر اور پلاسٹک سرجری کے ماہر ہیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آپریشن تھیٹر میں جانے سے پہلے فہد مرزا نے ساجد حسن کے ساتھ کھڑے ہو کر ویڈیو پیغام دیا اور مداحوں سے ساجد حسن کی کامیاب جراحی کی دعا کرنے کو بھی کہا۔فہد مرزا کا کہنا تھا کہ جلد ہی کامیاب سرجری کے بعد ساجد حسن اپنے مداحوں کے لیے کام کرتے نظر آئیں گے۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو دیکھیں۔