کرپشن اقرباء پروی اورکمیشن کی سیاست پر لعنت بھیجتاہوں ،عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر دکھائے ہیں، اسد قیصر
گدون میں اوتلہ ڈیم کے افتتاح کیلئے 25فروری کو عمران خان آرہے ہیں ،اربوں روپے کے میگاپراجیکٹس کے اجراء سے صوابی کو ماڈل ضلع بنایا جارہا ہے ، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی
ہفتہ 17 فروری 2018 21:23
(جاری ہے)
سپیکر نے کہا کہ سی پیک کے تحت صوبے میں میگاپراجیکٹس شروع کئے جائیں گے ۔
جس کے لئے انہوںنے ہائی کورٹ کے ذریعے صوبے کے عوام کی خیر خواہی کے لئے جنگ جیتی ہے ان منصوبوں کے اجراء سے خیبرپختونخوامیں روزگارکے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے ۔لہٰذا لوگ روزگارکیلئے بیرونی ممالک نہیں جاناپڑے گابلکہ اپنے صوبے میں روزگار ملے گا ۔اے این پی کو ہمارا شکرگزار ہونا چاہیئے کہ ہم نے صوبے میں امن وآمان قائم کیا ۔لوگ بے خوف جلسے جلوس کررہے ہیں ۔سپیکر نے کہا کہ آئندہ چاروں صوبوں سمیت مرکز میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومتیں قائم ہوگی اور عمران خان ملک کے وزیراعظم ہوں گے ۔انہوںنے کہا کہ وہ سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اور نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ اور روشن بنانے کا تہیہ کرچکے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتاہوں کہ میں نے اپنے مٹی اور عوام کی خدمت کیلئے اپنے آپ کو وقف کر دیا ہے اور روزقیامت عوام کی ایک ایک پائی کا حساب دینے کیلئے تیارہوں ۔انہوںنے اللہ سے سوال کیا کہ وہ پاک ذات ان کو سمجھ بوجھ عطاکرے تاکہ وہ حقیقی معنوںمیں عوام کی خدمت کرسکیں ۔انہوںنے کہا کہ الیکشن کے دوران جتنے وعدے عوام سے کئے تھے وہ سب پورے کر دکھائے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ صوابی کو ایک ماڈل ضلع بنانے کے لئے دن رات کام کررہاہوں اور واشگاف الفاظ میں کہا کہ وہ صوابی کے عوام کا شملہ عزت سے بلندکرکے دم لیں گے ۔انہوںنے کہا کہ وہ ایک عام آدمی ہے لہٰذا عوام کے مسائل بخوبی سمجھتے ہیں اور ان کا حل تلاش کرنا بھی جانتے ہیں ۔سپیکر نے کہا کہ 22سال تحریک انصاف کے ساتھ منسلک رہ کر دن رات محنت اور جدوجہد کی اور آج اس مقام پر پہنچاہوں ۔تحریک انصا ف سپیکر شپ کا عہدہ مجھے نہیں بلکہ صوابی کے عوام کو دیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اے این پی اور ایزی لوڈاورکرپشن والی پارٹی ہے جس کے وزیر اعلیٰ منتحب ہوکرواپس صوابی کے عوام کوبے یارومددگارچھوڑدیا اورمڑکر بھی صوابی کی طرف نہیں دیکھا ۔جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی آئی انہوںنے صوابی کے عوام کو محرومیوں کو دوچار کیا پہلے گدون کی مراعات چھین لی ،پھر صوابی کاپانی چوری کرکے عوام کو بے روزگارکیا اور تیسری مرتبہ صوابی سے گیس کے پائپ اٹھاکر لے گئے ۔انہوںنے کہا کہ ایسی پارٹیوں کے نمائندوں پر کبھی اعتبارنہیں کیا جاسکتا۔تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے عوام کو عزت دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.