الیکشن ٹریبونل خیبر پختونخوا نے سینیٹ امیدواروں کے خلاف دائر اپیلیں خارج کردی

ہفتہ 17 فروری 2018 21:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) الیکشن ٹریبونل خیبر پختونخوا نے سینیٹ امیدواروں کے خلاف دائر اپیلیں خارج کردی ۔

(جاری ہے)

صوبائی الیکشن ٹریبونل میں سینٹ امیدواروں کے خلاف دائراپیلوں کی سماعت ٹریبونل کے جج جسٹس مسرت ہلالی نے کی،ٹیکنوکریٹ نشست کے امیدواردلاورخان اور شیخ یعقوب کے خلاف دائردرخواست خارج کردی ۔امیدواروں کے خلاف پی پی پی کیاعظم سواتی نے درخواست دائر کی تھی،ٹربیونل نے اس سے قبل جے یوآئی کے امیدوار مولاناگل نصیب خان کے خلاف دائردرخواست بھی خارج کی ہے۔

متعلقہ عنوان :