Live Updates

آل ای پی آئی ٹیکنیشنز خیبرپختونخوا کا بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے سامنے دھرنا 35 ویں دن بھی جاری رہا

اتوار 18 فروری 2018 18:10

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) آل ای پی آئی ٹیکنیشنز خیبرپختونخوا کا بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے سامنے دھرنا 35 ویں دن بھی جاری رہا ، مظاہرین تاحال اپنے حق کیلئے منتظر بیٹھے ہیں، صوبائی صدر جان عالم اور جنرل سیکرٹری شاہ فہد نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی سے ملاقات کی اور چار دن کی مہلت بھی دی تھی لیکن ابھی تک کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ،ای پی آئی ٹیکنیشنز گزشتہ دس بارہ سالوں سے اپنے حق کے منتظر ہے لیکن ہمارے حق پر ڈاکہ ڈال کر دوسرے لوگوں کو بھرتی کیا ،انہوں نے کہا کہ ای پی آئی ٹیکنیشنز کی بجائے پی ایچ سی ملٹی پرپز لوگوں کو بھرتی کیا ہے ،جن کو ای پی آئی کا کوئی علم نہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات