معروف سرجن ڈاکٹر خواجہ عبدالرشید اسلام آباد میں سپرد خاک

اتوار فروری 18:40

چکوال- (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2018ء) معروف سرجن ڈاکٹر خواجہ عبدالرشید کو اتوار کے روز اسلام آباد قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سابق چیئرمین سینٹ وسیم سجاد، سابق سینیٹر سلیم سیف اللہ، ٹینس لیجنڈ اعصام الحق قریشی، پناہ کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر عبدالقیوم اعوان،چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود اور ڈکٹروں اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی عمر84 برس تھی اور ان کا شمار ملک کے چند بڑے سرجن ڈاکٹرز میں ہوتا تھا۔ مرحوم ڈاکٹر عبدالرشید معروف لیڈی ڈاکٹر پروفیسر نصرت خواجہ کے شوہر تھے۔

متعلقہ عنوان :