عوام کے فلاح و بہبود کیلئے تشکیل دیئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اورمعیاری تکمیل بے حد ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن

اتوار 18 فروری 2018 22:40

کوئٹہ۔ 18فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کے فلاح و بہبود کیلئے تشکیل دیئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اورمعیاری تکمیل بے حد ضروری ہے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور بروقت تکمیل پرکوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز آباد میں زیر تعمیر سیوریج سسٹم کے معائنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انجینئر ہدایت اللہ زہری و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے اس موقع پر منصوبے کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیمات کے معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت ممکن بنا یا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے شہری اور دیہی علاقوں کیلئے ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے ضلع میں عوام کو صاف پانی کی فراہمی ، تعلیم اور علاج معالجہ سمیت دیگر تمام بنیادی ضرورت کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے اقدمات کررہے ہیں۔