بہادرآباد گروپ کی فاروق ستار کے امیدواروں کو سینیٹ الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش ناکام
الیکشن کمیشن نے پی آئی بی کے 9امیدواروں کی دستبرداری کیلئے لکھا گیا ایم کیو ایم بہادرآباد کا خط مسترد کردیا صوبائی الیکشن کمیشن کا خالد مقبول صدیقی کے خط کے حوالے سے واضح موقف دینے سے گریز ایم کیو ایم فاروق ستار گروپ نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں فاروق ستار شوق سے بہادرآباد آئیں، چائے پلاکر روانہ کردیں گے، عامرخان
پیر 19 فروری 2018 22:56
(جاری ہے)
خالد مقبول صدیقی کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا کہ پارٹی کی جانب سے کامران ٹیسوری، کشور زہرہ، فرحان چشتی، احمد چنائے، حسن فیروز، علی رضا عابدی، منگلا شرما، نگہت شکیل اور امین الحق کے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے گئے ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ فروغ نسیم، عامر چشتی، نسرین جلیل، عبدالقادر خانزادہ اور سنجے پروانی ایم کیو ایم کے حتمی امیدوار ہیں۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم بہادر آباد اور رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کے ساتھ ساتھ مخالف گروپ پی آئی بی کے تمام سینیٹ امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کئے تھے۔ادھر صوبائی الیکشن کمیشن خالد مقبول صدیقی کے خط کے حوالے سے واضح موقف دینے سے گریز کر رہا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کے خط کے حوالے سے کچھ علم نہیں۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم فاروق ستار گروپ نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہیں جس کے مطابق الیکشن میں فاروق ستار نے سب سے زیادہ 9 ہزار 423 ووٹ لیے اور متفقہ طور پر پارٹی کنوینئر)سربراہ( منتخب ہوئے، جبکہ مرکزی ایگزیکٹیو کونسل 38 ممبران اور رابطہ کمیٹی 35 ممبران پر مشتمل ہے۔دوسری جانب مرکز بہادرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ فاروق ستار بہادرآباد آئے تو انہیں چائے پلاکر روانہ کردیں گے۔ فاروق ستار کے ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عامر خان نے کہا کہ فاروق ستار شوق سے بہادرآباد آئیں، چائے پلاکر روانہ کردیں گے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ یہ فاروق ستار کا اپنا گھر ہے، وہ مہمان نہیں اور جب چاہے یہاں آ سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.