عمران علی اس کیس میں اکیلا ملزم نہیں ،اس کیس میں 7سے 8خواتین بھی ملوث ہیں

عمران علی کو ملزم بنایا گیا ہے،شاہد مسعود ٹھیک کہتے ہیں کہ اس کے پیچھے کوئی بڑا گینگ ہے، معروف قانون دان اعتزاز احسن بھی زینب قتل کیس میں شاہد مسعود کے موقف کے حامی نکلے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 فروری 2018 21:03

عمران علی اس کیس میں اکیلا ملزم نہیں ،اس کیس میں 7سے 8خواتین بھی ملوث ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء) معروف قانون دان اعتزاز احسن بھی زینب قتل کیس میں شاہد مسعود کے موقف کے حامی نکلے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران علی اس کیس میں اکیلا ملزم نہیں ،اس کیس میں 7سے 8خواتین کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔ عمران علی کو ملزم بنایا گیا ہے،شاہد مسعود ٹھیک کہتے ہیں کہ اس کے پیچھے کوئی بڑا گینگ ہے۔تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کی گتھی سلجھا لی گئی ہے۔

قتل کیس کا مرکزی ملزم عمران علی عدالت سے سخت ترین سزا پا چکا ہے لیکن اس کیس میں بہت سے نکات ایسے ہیں جن پر ابھی تک کام ہونا باقی ہے ۔عوام کی جانب سے بھی یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ ایک معمولی مجرم ایک ہی علاقے میں اس قد ر منظم وارداتیں کرے اور قانون کی نظروں سے بچا رہے۔

(جاری ہے)

معروف انیکر شاہد مسعود نے بھی کیس کے ابتدائی دنوں میں انکشاف کیا تھا کہ کیس میں کوئی بین الاقوامی گوریہ ملوث ہے جسے پاکستان کے با اثر شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے لیکن شاہد مسعود اپنے موقف کے حق میں کوئی دلیل پیش نہ کر سکے۔

اب تو معروف قانون دان اعتزاز احسن بھی شاہد مسعود کے حامی بن گئے ہیں انکا کہنا تھا کہ شاہد مسعود ٹھیک کہتے ہیں کہ اس کے پیچھے کوئی بڑا گینگ ہے۔عمران علی اس قتل کیس میں اکیلا مجرم نہیں ہے ۔اسے اکیلا مجرم بنایا گیا ہے اور ہم نے بھی اسے اکیلا مجرم تسلیم کر لیا ہے جبکہ اس کے پیچھے کوئی بین الاقوامی گروہ ملوث ہے جس کے باقی ارکان آزاد گھوم رہے ہیں اور انکا مزید کہنا تھا کہ اس کیس میں 7سے 8 خواتین بھی ملوث ہیں۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو پوچھنا چاہیے تھا کہ اس کیس کے باقی سہولت کار کہا ں ہیں ۔