پی آئی سی آئی آئی منصوبہ چھوٹے شہروں میں بہتری لانے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے‘ منشاء اللہ بٹ
عوام کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے اور انفراسٹرکچر فراہم کرنے کیلئے پراجیکٹ کے حوالے سے محکمہ بلدیات اور سٹی گورنمنٹ سیالکوٹ اور ساہیوال کے درمیان معاہدہ طے پا چکا ہے ‘صوبائی وزیر بلدیات کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کے بارے جائزہ اجلاس
منگل 20 فروری 2018 13:18
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکر ٹریٹ میں منعقدہ جاری ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے صوبہ کے پانچ بڑے شہروں ساہیوال، سیالکوٹ، رحیم یارخان، بہاولپور اور سرگودھا میں عوام کو سیوریج، واٹر سپلائی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، ٹرانسپورٹ او رری ہیبلی ٹیشن کے بہترین معاملات کی فراہمی کے لئے 600ملین ڈالر کی خطیر رقم سے پراجیکٹ تیار کیا گیا ہی- اس پورے عمل میں 500ملین ڈالر ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور 100ملین ڈالر حکومت پنجاب فراہم کرے گی-اس سلسلے میں پراجیکٹ پر عمل کا آغاز سیالکوٹ اور ساہیوال سے شروع کیاجا رہا ہے -انہو ں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سیالکوٹ اور ساہیوال میںشہری سہولیات جیسے پینے کے صاف پانی ، سیوریج کے نظام کی بحالی،صفائی کی سہولیات،پارکوں، گلیوں اور بس ٹرمینلز پر تمام سہولیات کی فراہمی، نکاسی آب کے مسائل کے حل،پرانے اور بوسیدہ واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی،نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب، ٹریفک مینجمنٹ ، پبلک پارکس کی بحالی ، سیوریج سسٹم کی بحالی اور سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب ،بس اسٹاپس کی تعمیر، گرین بیلٹس کی بحالی ، ،کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسے مفادعامہ کے منصوبوں پر کام کر کے ساہیوال اور سیالکوٹ کو محفوظ ،موثر اور دیرپاانفراسٹرکچر فراہم کیا جا ئے گا۔جس سے لاکھوں شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو گا ۔اور کاروباری عمل اور معاشی سرگرمی میں بہتری سے لاکھوں افراد مستفید ہوںگے۔ کو ممکن بنانے کے لئے کام کیا جائے گا۔جبکہ دوسرے مرحلے میں رحیم یارخان، بہاولپور اور سرگودھا کو بھی شامل کر لیا جائے گا۔اس پراجیکٹ پر عمل در آمد ہونے کے بعدان شہروں میں عام لوگوںکے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.