چین لیبیا کے ریاستی اداروں کو متحد کرنے کیلئے اقوامِ متحدہ کے پلان کی حمایت کرتا ہے،وانگ چی مِن

لیبیا معاشی بحالی اور سیاسی حل کیلئے چین سے مدد کا طالب ہے ،معیشت کی بہتری اور ادھورے منصوبہ جات پر دوبارہ کام شروع کیے جانے کے خواہشمند ہیں، لیبیا کی اعلی ریاستی کونسل کے سربراہ عبدالرحمن سویحلی کی چینی سفارتکار سے گفتگو

منگل 20 فروری 2018 15:20

تریپولی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) لیبیا میں چین کے سفارتی نمائندے وانگ چی مِن نے کہا ہے کہ چین لیبیا کے ریاستی اداروں کو متحد کرنے کے لیے اقوامِ متحدہ کے پلان کی حمایت کرتا ہے جبکہ عبدالرحمن سویحلی نے کہا کہ معیشت کی بہتری اور ادھورے منصوبہ جات پر دوبارہ کام شروع کیے جانے کے خواہشمند ہیں، مضبوط معیشت کے حامل چین کے ساتھ مذکورہ کونسل تعاون کی خواہاں ہے۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق لیبیا کے امور کے حوالے سے چین کے سفارتی نمائندے وانگ چی مِن نے لیبیا کی اعلی ریاستی کونسل کے سربراہ عبدالرحمن سویحلی اور وزیرِ خارجہ محمد سیالہ سے ملاقات کی جس میں ملک کی جس میں سیاسی صورتحال او ر سیاسی معاہدے میں ترمیم کے ذریعے لیبیا کے بحران کے خاتمے کے لیے اقوامِ متحدہ کے مجوزہ ایکشن پلان کی اہمیت پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

چین لیبیا کے ریاستی اداروں کو متحد کرنے کے لیے اقوامِ متحدہ کے پلان کی حمایت کرتا ہے۔ وانگ نے مزید کہا کہ ملاقات میں لیبیا کی معیشت کی ترقی اور بہتری کے لیے چین کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔ لیبیا میں موزوں امنِ عامہ کی بحالی کے بعد لیبیا کی تعمیرِ نو،انفراسڑکچر کی ترقی اور ادھورے منصوبہ جات کی تکمیل کیلیے چینی کمپنیوں کے ازسر نو کام کے حوالے سے بھی بات چیت ہو ئی۔

لیبیا کی اعلی ریاستی کونسل کے سربراہ عبدالرحمن سویحلی نے لیبیا میں سیاسی سمجھوتے کے لیے چین کی کوششو ں کو سراہا۔ مذکورہ کونسل کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کونسل تمام جماعتوں کو خوش آمدید کہتی ہے اور مفاہمت اور استحکام کی خواہاں ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کونسل کے سربراہ سیکورٹی صورتحال بہتر ہونے پر معیشت کی بہتری اور ادھورے منصوبہ جات پر دوبارہ کام شروع کیے جانے کے خواہشمند ہیں۔ مضبوط معیشت کے حامل چین کے ساتھ مذکورہ کونسل تعاون کی خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :