نابینا افراد کا سیون کلب چوک میں دوسرے روز بھی دھرنا دیا ،سڑک پر لیٹ کر ٹریفک بلاک کر دی ، شہری پریشان
حکومتی وعدے صرف وعدے ہی ہیں، اسی لیے بار بار احتجاج کرنا پڑتا ہے،چیف جسٹس ازخود نوٹس لیکر ہمارا حق دلائیں ‘ گفتگو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ملازمین کا بھی مستقل نہ کیے جانے کیخلاف ایم ایس آفس کے باہر احتجاج ،مریضوں کو مشکلات
منگل 20 فروری 2018 18:43
(جاری ہے)
ڈی ویجز نہیں بلکہ کنفرم نوکریاں دی جائیں ، حکومتی وعدے صرف وعدے ہی ہیں، اسی لیے بار بار احتجاج کرنا پڑتا ہے۔
جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے تب تک احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ از خود نوٹس لے کر انہیں ان کا حق دلوایا جائے۔احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، کئی کئی گھنٹے سے ٹریفک جام رہنے سے شہری سخت پریشانی میں مبتلا رہے ۔صبح سویرے مال روڈ ،ڈیوس روڈ،ایجرٹن روڈ،جیل روڈ ،مغلپورہ ،گڑھی شاہو ، گورنر ہائوس سے لے کر کینا ل روڈ تک ،مولانا ظفر علی روڈ ،جنا ح ہسپتال ،گارڈن ٹائون ،مسلم ٹائون ،برکت مارکیٹ ،لارنس روڈ ،علامہ اقبال روڈ اور دھرم پور میں شدید ٹریفک جام رہی ۔ دوسری جانب پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ملازمین مستقل نہ کیے جانے پرایم ایس آفس کے باہر سراپا احتجاج بن گئے ۔انکا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ انہیں ریگولر نہیں کر رہی ، جس کے باعث وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں۔احتجاج کرنے والوں میں پیرامیڈیکل سٹاف اور آلائیڈ ہیلتھ ورکرز کے ملازمین شامل تھے ۔مظاہرین نے کہا کہ وہ مختلف شعبوں میں 10سال سے زائد عرصے سے کام کر رہے ہیں ،حکومت کی جانب سے احکامات جاری کیے کہ تمام ملازموں کو ریگولرکیا جائے ، اس کے باوجود انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔احتجاج کے باعث دور دراز کے شہروں سے آئے مریض بھی رل گئے، ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ کی جابنب سے پہلے اطلاع نہیں دی جاتی جس کی وجہ انہیں خواری کا سامنا کرناپڑتا ہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر انہیں مستقل نہ کیا گیا تو احتجاج جاری رہے گا۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.