شہر میں (کل) بسنت نائٹ منانے کی تیاریاں کر لی گئیں
پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی،کمشنر
بدھ 21 فروری 2018 19:19
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو اس خونی کھیل سے باز رہنا چاہیے کیونکہ پتنگ بازوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔دریں اثناء پولیس ترجمان نے بتایاکہ راولپنڈی پولیس نے جنوری اور فروری کے مہینوں میں 1,15000پتنگیں اور ڈور کے 4500رول ضبط کیے جبکہ 290افراد کو جیل کی ہوا کھانی پڑی ۔
انہوں نے بتایاکہ پتنگوں اور ڈور کی نقل و حمل میں استعمال ہونے والی چھ سوزوکی پک اپ،چھ موٹر سائیکلز اور ایک رکشہ بھی پکڑا گیا ۔پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے سخت کارروائی کی جارہی ہے اور اب یہ فیصلہ بھی کیا گیاہے کہ جن مالکان کے گھروں کی چھتوں پر پتنگ بازی کی جائے گی ان کے سربراہان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے ۔پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے کمشنر راولپنڈی نے متعلقہ حکام کو مستقل بنیادوں پر آپریشن کی ہدایت کی ہے اور اس کے ساتھ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے آگہی مہم بھی شروع کی جائے ۔سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے بھی والدین کو خبردار کیاکہ پتنگ بازی کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اس لیے وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل سے باز رکھیں۔واضح رہے کہ منچلوں نے 22اور23فروری کو شہر میں بسنت منانے کی تیاریوں کر لی ہیں اور ممکنہ طور پر (آج)جمعرات کی شب بسنت نائٹ منانے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں ۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ منچلوں نے شہر میں بست منانے کے لیے ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ سے زائد پتنگیں اور ہزاروں کی تعداد میں ڈور یں اکٹھی کر لی ہیں ۔قبل ازیں راولپنڈی وچکلالہ کینٹ میں بھی پابندی کے باوجود بسنت نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔اے پی پی کو دستیاب اطلاعات کے مطابق کینٹ میں جشن بسنت کے دوران پتنگ فروشوں نے مبینہ طور پر بھاری قیمت پر پتنگوں کی فروخت کے لیے دعوٰی کیا تھا کہ پتنگ بازی کے لیے متلعقہ تھانے سے معاملات طے پا چکے ہیں اور کسی پتنگ باز کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی ۔مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.