Live Updates

چورکہتا ہے کہ میرافیصلہ عدالت نہیں عوام کرے گی ، عمران خان

دنیا کی کوئی پارلیمنٹ اور عدالت عدالتی مجرم کو پارٹی سربراہ بننے کی اجازت نہیں دے سکتی ۔ بشریٰ بی بی مجھ سے بہت آگے اور ایک صوفی بزرگ خاتون ہے ۔ بشریٰ بی بی کی طلاق کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ، تنقید کرنے والے اسلامی تاریخ سے ناواقف ہیں، چیئرمین تحریک انصاف

بدھ 21 فروری 2018 22:23

چورکہتا ہے کہ میرافیصلہ عدالت نہیں عوام کرے گی ، عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ چورکہتا ہے کہ میرافیصلہ عدالت نہیں عوام کرے گی ۔ دنیا کی کوئی پارلیمنٹ اور عدالت عدالتی مجرم کو پارٹی سربراہ بننے کی اجازت نہیں دے سکتی ۔ بشریٰ بی بی مجھ سے بہت آگے اور ایک صوفی بزرگ خاتون ہے ۔ بشریٰ بی بی کی طلاق کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ، تنقید کرنے والے اسلامی تاریخ سے ناواقف ہیں۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کی جمہوریت میں ایک شخص جس پر300ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور بچوں کے نام پر اربوں روپے کی جائیدادیں ہوں او روہ عدالت میں اپنے ثبوت کے طور پر قطری خط پیش کرے پھر عدالت سے نااہل ہونے کے بعد اس کی پارٹی عدالتی مجرم کو ہاتھ کھڑا کرکے پھر سے پارٹی کا صدر بنادیتے ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا کی کوئی پارلیمنٹ ایسا قانون نہیں بنا سکتی اور کوئی سپریم کورٹ ایسے قانون بننے کی اجازت نہیں دے سکتی ۔یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک چور کہے میرا فیصلہ عدالت نہیں عوام کرے گی ۔ عوام ووٹ اور عدالت انصاف فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہل کرتی تو عدالت کا وقار عوام کے اندر گِر جاتا ۔ عدلیہ کی تحریک کے باعث پہلی دفعہ ہم ایسی پوزیشن پر پہنچے ہیں عدلیہ حکومت کو غیر قانونی چیزوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے ۔

نواز شریف دوبارہ ماضی میں جانا چاہتا ہے جب سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور جسٹس سجاد علی شاہ کو بھگایا اور پیسے دے کر ججز کو خریدا ۔ پوری ن لیگ جانتی ہے کہ نواز شریف چور ہے ۔ کرپٹ آدمی کو پارٹی صدار بنانا آئینی روح کے خلاف ہے ۔ میں نے دو چیزوں کے باعث پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی ۔نا اہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کیلئے پارلیمنٹ میں قانون بننے اور دوسرا ختم نبوتﷺ کے حلف نامے میں تبدیلی کے باعث بھیجی ۔

وزیر قانون کہتا ہے کہ کوئی تبدیلی نہیں کی جھوٹ بولنے اور ظلم کی وجہ سے لعنت بھیجی ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ زیادہ یا کم کپڑے پہننا شادی کا مسئلہ نہیں ۔ اہم چیز شادی کیلئے کسی کا کردار ، ذہن اور تیسری شکل و شباہت ہے۔ 25سال کی عمر میں جسمانی خوبیوں کو پہلے نمبر پر ترجیح دیتا تھا۔ شادی میں سب سے اہم چیز عزت ہوتی ہے۔ لبرل وہ ہوتا ہے جو اپنے خیالات دوسروں پر مسلت نہیں کرتا۔

انسا ن کا حق ہے جو چاہے کرے۔ علامہ اقبال اور قائد اعظم لبرل انسان تھے۔ اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیری مریدی اور صوفی ازم میں فرق ہوتا ہے۔ بشریٰ بی بی میرے سے بہت آگے ہیں 30سال سے صوفی ازم پڑھ رہی ہیں اور وہ ایک صوفی بزرگ ہیں۔ قرآن پاک کے وسیع مطالعہ کا شرف حاصل ہے۔ بشرٰیٰ بی بی سے دو سال قبل ملا ، تنقید کرنے والوں سے پوچھتا ہوں کیا میں بشری ٰ سے ملنے سے پہلے کامیاب انسان نہیں تھا۔

ہماری پارٹی میں تمام فیصلے پارٹی کی مشاورت سے ہوتے ہیں۔ کسی کے حکم پر نہیں ۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی آپ کو انگلی پکڑ کر کامیاب بنا دے۔ مجھے وزیر اعظم بننے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ یہ باتیں پاگل پن ہین کہ شادی کرو اور وزیر اعظم بن جائو گے ۔ اس میں کوئی حقیقت نہیں کہ میں نے کسی کا گھر اجاڑا ہے۔ میرا بشریٰ بی بی کی طلاق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات