Live Updates

پوری کوشش کروں گا تیسری شادی کو کامیاب بنا سکوں ،اللہ میری نیت اور کوشش کا صلہ دے گا ،عمران خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 21 فروری 2018 22:44

پوری کوشش کروں گا تیسری شادی کو کامیاب بنا سکوں ،اللہ میری نیت اور کوشش ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 21فروری 2018ء ) : سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے اپنی تیسری شادی کو کامیاب بنانے کے لیے پر عزم ہو گئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش کروں گا کہ تیسری شادی کو کامیاب بنا سکوں ،اللہ میری نیت اور کوشش کا صلہ دے گا۔تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریک انصاف عمران خان اپنی شادی کے حوالے سے نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔

اس دوران ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کا کہنا تھا کہ میں پوری کوشش کروں گا کہ تیسری شادی کامیاب ہو سکے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ کامیابی کے حوالے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ حتمی کامیابی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔انکا کہنا تھا اللہ میری نیت جانتا ہے پوری کوشش کروں گا کہ تیسری شادی کامیاب ہو۔اللہ مجھے میری نیت اور کوشش کا اجر دے گا۔بشریٰ مانیکا کی سیاست میں انٹری کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ انکا طرز زندگی سب سے الگ ہے ۔وہ کبھی بھی سیاسی معاملات میں حصہ نہیں لیں گی۔بہت سے لوگ انکو پارٹیوں کے لیے بلا رہے ہیں مگر وہ جانے کو تیار نہیں اور نہ ہی وہ کسی کو انٹرویو دیں گی۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :