مشرقی پڑوسی پاکستان کو عدم استحکام کاشکار کرنے کیلئے مسلسل افغانستان کی سرزمین کواستعمال کررہاہے،
بین الاقوامی چیلینجوں سے نمٹنے میں پاکستان کی راہ میں روڑے اٹکانے سے گریزکرناچاہیے، پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کے تحفظ کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہاہے، ہم نے اس عفریت کے خاتمے کو اپناقومی چیلنج بنادیاہے،وزیرداخلہ احسن اقبال کا ڈپلومیٹک انکلیورائیڈنگ کلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعرات 22 فروری 2018 18:35
(جاری ہے)
وزیرداخلہ نے کہاکہ مغربی سرحد پرصورتحال کی وجہ سے پاکستان نے وہاں 2لاکھ سیکورٹی فورسزکی تعیناتی کی جس کیلئے اضافی وسائل کی فراہمی کی ضرورت ہے۔
وزیرداخلہ نے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کیلئے بین الاقوامی برادری سے اپنا کرداراداکرنے کی ضرورت پرزوردیا اورکہاکہ افغان پناہ گزینوں کی وجہ سے ملک کیلئے مسائل پیداہورہے ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، اگربین الاقوامی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتی تو کم ازکم انہیں بین الاقوامی چیلینجوں سے نمٹنے میں پاکستان کی راہ میں روڑے اٹکانے سے گریزکرناچاہئیے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان کو دہشت گردوں کومالی امدادفراہم کرنے والے ممالک میں شامل کرنے کی کوششیں کی گئیں، اس طرح کی کوششیں دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہیں، پاکستان پراقتصادی پابندیاں عائد کرنے سے ملکی معشیت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اوراس سے دہشت گردی کے خلاف ہمارے استعدادکارپراثرات مرتب ہوسکتے ہیں، پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کے تحفظ کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہاہے، ہم نے اس عفریت کے خاتمے کو اپناقومی چیلنج بنادیاہے۔ انہوں نے اسلام آبادپولیس کی کارگردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ پولیس کی کارگردی کی وجہ سے پاکستان دنیابھر کے داراالحکومتوں میں محفوظ ترین دارالحکومت بناہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آبادپولیس کو ماڈل کمیونٹی پولیس بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے اوراس مقصد کیلئے اسلام آبادپولیس کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کیاجارہاہے۔قبل ازیں آئی جی اسلام آباد پولیس نے اپنے خطاب میں کہاکہ وزیرداخلہ کی خصوصی ہدایت پررائیڈنگ کلب کا قیام عمل میں لایاگیا ہے جس سے سفارت کاروں کے علاوہ نوجوانوں کوگھڑسواری سیکھنے میں مدد ملیگی۔اس کے علاوہ ڈپلومیٹک میں جدیدسہولتوں سے آراستہ جمنیزیم کا قیام بھی عمل میں لایاگیاہے جس سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملیگی۔انہوں نے کہاکہ عنقریب شوٹنگ کلب کا قیام بھی عمل میں لایاجائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.