انڈسٹریز کیلئے گیس کی بندش کا خاتمہ اور بلاتعطل فراہمی کویقینی بنایاجائے ،عارف قاسم

جمعرات 22 فروری 2018 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) تاجر رہنما سابق صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور نے کہا ہے کہ انڈسٹریز کیلئے گیس کی بندش کا خاتمہ اور صنعتی شعبہ کیلئے بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوںنے کہا کہ ہر سال موسم سرما شرو ع ہوتے ہے صنعتی شعبہ کو گیس کی سپلائی معطل کردی جاتی ہے جس کے تدارک کے لیے مستقل بنیادوں پر اقدامات کی ازحد ضرورت ہے جس سے ملک میں گیس کی ضروریات مکمل ہوسکیں ان میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ او ر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ شامل ہیں جن پر ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا جائے تاکہ صنعتی شعبہ اور ملک کی گیس کی ضروریات پوری ہوسکیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

عارف قاسم نے کہا کہ موسم سرما میں گیس کی صنعتی شعبہ کیلئے گیس کی بندش سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں صنعتی شعبہ کیلئے موسم سرما میں گیس کی بندش سے گیس سے چلنے والی صنعتیں بند اور مزدور بے روزگار ہوجاتے ہیں اور صنعتکار قبل از وقت کیے گئے معاہدے مکمل نہیں کرسکتے جس سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس لیے ملک میں گیس کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اور صنعتی شعبہ کو تباہی سے بچانے کیلئے فی الفور اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ملک میں گیس کی بڑھتی ہوئی ضردریات پوری ہوسکیں کیونکہ اوگرا نے بھی ملک میں آنے والے سالوں میں گیس کے بحران کی وارننگ جاری کردی ہے جسے سنجیدگی سے گیس کی ضروریات پوری کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ کے ساتھ ساتھ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :