محمد عامر کی اپنے اہلخانہ کے ساتھ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب دیکھنے کی تصویر وائرل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 فروری 2018 23:35

محمد عامر کی اپنے اہلخانہ کے ساتھ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب دیکھنے ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22فروری 2018ء ):محمد عامر کی اپنے اہلخانہ کے ساتھ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب دیکھنے کی تصویر وائرل ہو گئی۔تصویر میں محمد عامر اپنی اہلیہ کے ساتھ بیٹھے افتتاحی تقریب سے محظوظ ہو رہے ہیں جبکہ انکی ننھی صاحبزادی انکی جھولی میں ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکسان سپر لیگ کا تیسرا سیزن اپنے پورے آب و تا ب کے ساتھ دبئی میں شروع ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کر دئیے ہیں ۔پی ایس ایل اس وقت شائقین کرکٹ کو اپنے سحر میں جکڑے ہوئے ہے۔اس دوران آنے والی تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں ۔ایسی ہی ایک تصویر معروف کرکٹر محمد عامر کی وائرل ہو رہی ہے۔اس تصویر کو کراچی کنگز کے آفیشل اکاونٹ سے شئیر کیا گیا ہے۔اس تصویر میں محمد عامر اپنی اہلیہ کے ساتھ بیٹھے افتتاحی تقریب سے محظوظ ہو رہے ہیں جبکہ انکی ننھی صاحبزادی انکی جھولی میں ہے۔یہ تصویر اب تک ہزاروں لائکس حآصل کر چکی ہے۔