سعودی عرب میں عالمی یوم خواتین پر موسیقی کا میلہ ہوگا

سعودی خواتین کی تاریخ سے متعلق ایک دستاویزی فلم دکھائی جائے گی

جمعہ 23 فروری 2018 11:40

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) سعودی عرب میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دارالحکومت ریاض میں واقع شاہ فہد کلچرل سینٹر میں دو روزہ موسیقی میلہ منعقد ہوگا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس میلے کا عنوان ’’ سلمان کی بیٹیاں ‘‘ ہے اور اس میں سعودی خواتین موسیقاروں کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں خواتین شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

اس دو روزہ موسیقی میلے کی سپانسر شہزادی نورا بنت محمد آل سعود ہوں گی، جومارچ سے شروع ہوگا جب کہ اس میں خواتین تھیٹر پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی۔سعودی عرب کی مشہور شاعرات اپنا کلام سنائیں گی اور سعودی خواتین کی تاریخ سے متعلق ایک دستاویزی فلم دکھائی جائے گی۔شاہ فہد ثقافتی مرکز میں سعودی خواتین اور بچوں کے لیے مخصوص لابی میں مختلف شو بھی دکھائے جائیں گے۔پروگرام میں نئے میڈیا ، فوٹو گرافی ، میڈیکل کلچر ، پلاسٹک آرٹس اور لوک ثقافت کے موضوعات پر مختلف سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔اس میلے کے دوران میں صحافت ، فنون لطیفہ ، تصویر کشی ، شاعری ، کھیل ، انتظامیہ اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کی حامل خواتین کو اعزازت سے نوازا جائے گا۔