پاکستان عالمی سرمایہ کاری کی اہم منزل بن چکا ہے‘ سی پیک ایک حقیقت کا روپ دھار چکی ہے اور گوادر بندرگاہ وسطی ایشیا سمیت خطے کے ملکوں کو سہولت فراہم کرے گی۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 23 فروری 2018 11:50

پاکستان عالمی سرمایہ کاری کی اہم منزل بن چکا ہے‘ سی پیک ایک حقیقت کا ..
ترکمانستان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 فروری۔2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس سال جی ڈی پی میں 6فیصد اضافے کا ہدف حاصل کر لیں گے۔ پاکستان عالمی سرمایہ کاری کی اہم منزل بن چکا ہے۔وزیر اعظم نے ترکمانستان کے شہر سرحت آباد میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہاکہ کچھ برسوں میں 10ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی سسٹم میں داخل کی گئی ہے‘ پاکستان میں گیس کی کمی پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکمانستان۔افغانستان۔پاکستان۔

(جاری ہے)

بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کے قدیم روابط بحال ہونے کا تاریخی موقع ہے اور اس منصوبے سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔منصوبے کو حقیقت میں بدلنے پر تاپی ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسلام آباد دنیا بھرکے تاجروں کو سرمایہ کاری کے لیے محفوظ مواقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک حقیقت کا روپ دھار چکی ہے اور گوادر بندرگاہ وسطی ایشیا سمیت خطے کے ملکوں کو سہولت فراہم کرے گی۔ انرجی کوریڈور میں گیس، ریل، روڈ اور مواصلات کا نظام شامل ہے۔افتتاحی تقریب میں ترکمانستان کے صدر، افغانستان کے صدر اشرف غنی اور بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ ایم جے اکبر بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :