سندھ اسمبلی کی صوبائی نشست پی ایس 7 پر5 مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے قریب آتے ہی، سیاسی میدان گرم
پیپلزپارٹی امیدوار کو ووٹ دیں ، کامیاب ہونے کے بعد اگر انہوں نے آپ کے کام نہ کیئے تو میں خود ان سے حساب لوں گا،بلاول بھٹو زرداری
جمعہ 23 فروری 2018 14:36
(جاری ہے)
عبدالباری کی کامیابی پیپلزپارٹی، شہید بھٹو، عوام اور میری کامیابی ہوگی۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ ہم سیاست غریبوںاور جمہوریت کے لیئے کرتے ہیں۔ شہید بھٹو نے جمہوریت اور عوام کے لیئے اپنی جان قربان کردی۔پیپلزپارٹی ایک عوامی اور جمہوری پارٹی ہے اس کے قائدین نے جمہوریت کی بقا کے لیئے جانوں کے نذرانے پیش کیئے ہیں۔ بی بی شہید کی شہادت کے بعد امن امان کی صورتحال انتہائی خراب تھی لوگوں کا گھروں سے نکلنا بہت دشوار تھا، خزانہ خالی تھا، غربت اور بیروزگاری عروج پر تھی۔ ہم نے ان تمام مسائل کا سامنا کیا، ہم نے اقتدار سنبھالتے ہی نوجونوں کو روزگار دیا، نواز شریف اور مشرف کے دور میں نکالے گئے ملازمین کو بحال کیا، تنخواہوں اور پیشن میں اضافہ کیا، غریب ترین عورتوں کی مالی امداد کے لیئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، امن امان پر ضابطہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ بی بی شہید آج بھی زندہ ہے وہ عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔ اس موقع پر ان کی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ کھڑی تھیں،جونعرے لگاکر نوجوانوں کا جوش بڑھاتی رہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا خطاب سننے کے لیئے کارکنان اور شہری کئی گھنٹے تک انتظار کرتے رہے جبکہ اس سے قبل پیپلزپارٹی امیدوار عبدالباری نے بھی خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ اسے ووٹ دیں وہ کامیاب ہو کر اسمبلی میں پہنچ کر علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے اپنی آواز بلند کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.