نیب اپنا کام ضرور کرے ،قانونی تقاضے پورے کرنے کے ساتھ لوگوں کی عزت ونفس کا بھی خیال رکھے‘ گورنر پنجاب
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ادارے کے مینڈیٹ کو بڑھانا چاہئے جس سے دیگراداروں پر بوجھ کم ہوگا‘ رفیق رجوانہ کا سیمینار سے خطاب ادارہ کا سٹیریٹیجک پلان 2015-19 اندرونی و بیرونی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کمیونیکیشن،تعاون بڑھانے پر زور دیتا ہے جس کیلئے اعلیٰ سطحی وفود کا تبادلہ،پارلیمنٹیرینز ،میڈیا،ڈونرز اورآڈٹ تنظیموں کیلئے کانفرنسز اور و رکشاپس کا انعقاد ضروری ہے‘جاوید جہانگیر
جمعہ 23 فروری 2018 18:43
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ قومی وصوبائی اسمبلیوں میں پبلک اکائونٹس کمیٹیاں اپنے کام بخوبی طریقے سے کررہی ہیںلیکن انہیں مزید فعال ہوناچاہیے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں آڈٹ کے نظام میں مزید شفافیت ہونی چاہئے تاکہ اعتماد کی فضاء قائم ہو اور بین الاقوامی اعتماد کا رشتہ بڑھے۔گورنر نے کہا کہ فنانشل گورننس کثیر حامل ہے جس میں مزید مضبوطی لانی چاہئے۔انہوں بتایا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان ادارہ قومی خد مت کا فریضہ سر انجام دے رہا ہے لیکن اس کے بارے میں عوام میں مزید آگاہی ہونی چاہئے۔انہوں نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے زیر اہتمام سمینار کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ملکی تاریخ میںاپنی نوعیت کا پہلا سمینار ہے اس طرح کے سیمنار کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں اکائوٹنگ اور آڈیٹنگ کا جدید تصور ناگزیر ہے اور ہمیں جدت کی طرف بڑھنا چاہئے۔انہوں نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ادارے کی مضبوطی اور اس کے مینڈیٹ میں اضافے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔اس موقع پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمینار کا مقصد آڈٹ سسٹم اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ عوام کو بھی اس ادارہ کے متعلق علم ہو۔انہوں نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بہتر کمیونیکیشن،ادارہ کے اہداف کو حکومت اصلاحات کے مطابق بنانا بنیادی چیزیں ہیں جن پر ادارہ کاربند ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارہ کا سٹیریٹیجک پلان 2015-19 اندرونی و بیرونی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کمیونیکیشن،تعاون بڑھانے پر زور دیتا ہے جس کیلئے اعلیٰ سطحی وفود کا تبادلہ،پارلیمنٹیرینز ،میڈیا،ڈونرز اورآڈٹ تنظیوں کیلئے کانفرنسز اور و رکشاپس کا انعقاد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا ادارہ آڈٹ کا سپریم ادارہ ہے جس کو وفاقی و صوبائی اداروں،خود مختار اداروں،کارپوریشنز و دیگر اداروں کے آڈٹ کا مینڈیٹ حاصل ہے۔سیمینار میںآڈیٹر جنرل آف پاکستان نے گورنر پنجاب کو شلیڈ بھی پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان مروت کو صوبائی کابینہ سے فارغ کر دیاگیا
-
یوم تاسیس پر ریلی نکالنے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
وفاقی وزراءکا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.