شہبازشریف کوبطورصدرکیا کلثوم نواز اور مریم نوازتسلیم کریں گی؟ پرویز مشرف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 فروری 2018 17:18

شہبازشریف کوبطورصدرکیا کلثوم نواز اور مریم نوازتسلیم کریں گی؟ پرویز ..
دبئی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 فروری 2018ء) : آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرجنرل (ر)پرویز مشرف نے کہاہے کہ کیاشہبازشریف کوبطورصدرکلثوم نواز اور مریم نوازتسلیم کریں گی؟ ،جلد وطن واپس آؤں گا،وطن واپسی کیلئے ماحول بہترہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدرمملکت جنرل (ر)پرویز مشرف نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ جلد وطن واپس آؤں گا،وطن واپسی کیلئے ماحول بہترہو رہا ہے۔

انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ اگرشہبازشریف کومسلم لیگ ن کاصدربنایا گیا تو کیا کلثوم نواز اور مریم نواز اس کوتسلیم کریں گی۔واضح رہے مسلم لیگ ن نے پارٹی صدر کی منظوری کیلئے مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس 27فروری کوماڈل ٹاؤن میں طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں پارٹی کے قائم مقام صدر کی منظوری دی جائے گی۔جبکہ ن لیگ کے مستقل صدر کیلئے الیکشن آئندہ 45روز میں ہوگا۔