ایچ ایم سی پشاور میں 4روزہ لیپروسکوپک ورکشاپ کا آغاز

منگل 27 فروری 2018 12:48

پشاور۔27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2018ء) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام چارروزہ لیپروسکوپک ورکشاپ شروع ہوگئی جس میں ملکی وغیر ملکی سرجنز نے شرکت کی۔ ورکشاپ کامقصد ٹرینی ڈاکٹر وں کو سرجری کے جدید طریقے کارسے آگاہ کرنا تھا ، گزشتہ تین برسوں سے باقاعدگی سے ہونیوالی ورکشاپ میں موٹاپے، آنتوں، گردے،پتیاور دیگر امراض کے آپریشن لیپروسکوپک کے ذریعے کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ موجودہ دور میں لیپروسکوپک سرجری نے اوپن سرجری کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اس سے نہ صرف مریضوں کا فائدہ ہے بلکہ ڈاکٹروں کی بھی تربیت ہورہی ہے اس سے زخم کم ، درد کی شدت میں کمی اور کم مقدار میں خون کا ضیاع ہوتا ہے۔ سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر مظہر نے کہا کہ حکومت سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی پروگرام کی حوصلہ افزائی اور مہنگی لیپروسکوپک مشین خریدنے کیلئے ایچ ایم سی کوفنڈز فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :