خربوزے کی کاشت کے لیے زرخیز میرا زمین کے انتخاب کی ہدایت

منگل 27 فروری 2018 15:20

فیصل آباد۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2018ء) محکمہ زراعت نے خربوزے کی کاشت کے لیے پانی کے اچھے نکاس والی زرخیز میرا زمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے،کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ اگرچہ خربوزے کی کاشت ہر قسم کی زمین پر کی جا سکتی ہے تاہم ذرخیز میرا زمین میں خربوزے کی کاشت سے زیادہ بہتر پیداوار کا حصول یقینی ہو سکتاہے نیز مذکورہ زمین میں نامیاتی مادے کی مناسب مقدار بھی ہونی چاہیے جس کیلئے اگر زمین میں گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر ملا دی جائے تو اس سے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔

ترجمان نے ایک بیان میں بتایاکہ کاشتکار زمین تیار کرنے کیلئے مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور اس کے بعد تین سے چار دفعہ عام ہل چلایا جائے اس کے علاوہ ہر مرتبہ ہل چلانے کے بعد سہاگہ بھی دیاجائے تاکہ ڈھیلے وغیرہ ٹوٹ جائیں اور زمین نرم اور بھر بھری ہوجائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے خربوزے کے طریقہ کاشت کے بارے میں بتایا کہ تیار شدہ زمین میں دوسے اڑھائی میٹر کے فاصلے پر پٹڑیاں بنائی جائیں اوران پٹڑیوں کے درمیان آدھا میٹر چوڑی نالی ہونی چاہیے جبکہ پٹڑیوں کے دونوں کناروں پر بذریعہ چوکا 40سی45 سینٹی میٹر کے فاصلے پر دوتین بیج کاشت کریں یا ہموار زمین پر وتر حالت میں دو دو میٹر کے فاصلے پر قطاروں میں کیرا کریں اور بعد میں چھدرائی کرکے پودوں کا فاصلہ 45 سینٹی میٹر کردیں۔

متعلقہ عنوان :