کے پی کے میںلاکھوں بچے سکول جانے سے محروم
صوبہ پنجاب میں اب تک 50 لاکھ سے زائد بچے سکولوں میں داخل ہوئی:رانا مشہود احمد خان
منگل 27 فروری 2018 20:43
(جاری ہے)
رپورٹ میں تعلیمی اداروں کے بند ہونے کی وجوہات امن عامہ کی غیر تسلی بخش صورتحال، اساتذہ اور دیگر سٹاف کی کمی اوراراضی سے متعلق تنازعات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
صوبہ خیبر پختونخواہ میں اساتذہ، سکول انتظامیہ ، ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز نے اپ گریڈیشن اور ٹائم سکیل میں اضافے کے حوالے سے تحریک شروع کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے اساتذہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ صوبائی حکومت کو پنجاب حکومت کے کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے احسن اقدامات کی تقلید کرنی چاہئے۔ان کا کہنا ہے کہ ان حالات میں صوبہ میں کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی ناممکن ہے۔صوبائی وزیرنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تعلیم کے شعبہ کے لئے رواں مالی سال میں345ارب روپے کا خاطر خواہ بجٹ مختص کیا ہے۔3000سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صوبہ پنجاب کی154 پبلک سکولوں نے برٹش کونسل کے انٹرنیشنل ایوارڈز حاصل کئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی سربراہی میںصوبہ پنجاب میں ایجوکیشنل ریفارمز پر بھر پور کام ہور ہا ہے۔صوبہ پنجاب میں استاد کی عزت کو بحال کرتے ہوئے گریڈ 9کے ٹیچر کو ڈائریکٹ گریڈ14میںترقی دی گئی ، اسی طرح گریڈ 14کے ٹیچرزگریڈ16میں اور گریڈ 16کے ٹیچرز کو گریڈ 17میں ترقی دی گئی ہے۔جبکہ پنجاب بھر سے بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ کو ٹریننگ کیلئے دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں میں بھیجا جا رہا ہے۔اسی طرح ایجوکیشنل ریفامز کے ذریعے پنجاب کے سکولوں میں چاردیواری ، فرنیچر، پینے کے صاف پانی ،بجلی ، ٹوائلٹس سمیت عدم دستیاب سہولتیںفراہم کی جار ہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.