سرگودھا میں نواز شریف اور شہباز شریف کی تصاویر پر سیاہی مل دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 27 فروری 2018 20:50

سرگودھا میں نواز شریف اور شہباز شریف کی تصاویر پر سیاہی مل دی گئی
سرگودھا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 27فروری2018ء ) :سرگودھا کے علاقے سیال شریف کے گرد و نواح میں نواز شریف اور شہباز شریف کیتصاویر پر سیاہی مل دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سیال شریف میں ختم نبوت کے معاملے پر عوام میں ریف خاندان کے خلاف غم و غصہ عروج پر پہنچنے لگا۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے علاقے سیال شریف کے گرد و نواح میں نواز شریف اور شہباز شریف کی تصاویر پر سیاہی مل دی گئی۔سیال شریف کے گرد نواح میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے پوسٹرز آویزاں پوسٹرز پر سیاہی مل کر شریف برادران کی تصاویرکو بے ہودہ بنادیا گیا۔یاد رہے کہ سیال شریف کبھی مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا لیکن اب ختم نبوت کے معاملے پر سیال شریف کے عقیدتمندوں اور مسلم لیگ ن میں فاصلے بڑھ چکے ہیں۔