المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سالانہ فر ی آئی کیمپوں کی مہم 5مارچ سے شروع ہو گی

جمعرات 1 مارچ 2018 16:10

کلر سیداں ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سالانہ فر ی آئی کیمپوں کی مہم 5مارچ سے شروع ہو گی جس کے دوران پاکستان اور کشمیر کے مختلف شہروں میں فری کیمپوں کے دوران آنکھوں کے مریضوں کا معائنہ اور آپریشن ہو گے۔

(جاری ہے)

المصطفیٰ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے اے پی پی کو بتایا کہ آئی کیمپوں کا شیڈول مکمل ہو گیا ہے جس کے مطابق 5ما رچ منیاندہ کلر سیداں 16مارچ دوبیرن کلر سیداں،10اپریل دینہ اور 13اپریل کو ٹلی آزاد کشمیر میں فری آئی کیمپ لگے گا۔

آئی کیمپوں کے دوران ماہرین امراض چشم کی زیر نگرانی مریضوں کا معائنہ، ادویات، سفید موتئے کے بغیر ٹانکے کے آپریشن ، لینز، رہائش اور کھانے کے مفت انتظامات ہو گے جبکہ مریضوں کے لئے موبائل لیبارٹری میں بلڈ پریشر، بلڈ شوگر، ہیپا ٹائٹس کے معائنہ جات کا بندو بست بھی کیا گیا ہے۔