ثنا سفیناز کو نئی لان کلیکشن کی تشہیر پر تنقید کا سامنا
ثنا سفیناز نے کینیا میں اپنی نئی لان کلیکشن کی شوٹ کی جس میں ماڈلز کے ارد گرد سیاہ فارم افراد کو دکھایا گیا مہنگی لان کی تشہیر غریب عوام کو استعمال کر کے کی جا رہی ہے جس پر کمپنی کو شرم آنی چاہیے ،لوگوں کا رد عمل نئی لان کلیکشن کی تشہیری مہم افریقہ کے قدیم فیشن اور رنگوں سے متاثر ہے ،کمپنی نے تمام تصاویر کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیا
ہفتہ 10 مارچ 2018 17:15
(جاری ہے)
کچھ لوگوں کے مطابق مہنگی لان کی تشہیر غریب عوام کو استعمال کر کے کی جا رہی ہے جس پر کمپنی کو شرم آنی چاہیے۔
شدید تنقید کے باعث ثنا سفیناز برانڈ نے ان تمام تصاویر کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیا اور انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے وضاحت کی۔کمپنی کے مطابق نئی لان کلیکشن کی تشہیری مہم افریقہ کے قدیم فیشن اور رنگوں سے متاثر ہے اور اس مہم کا مقصد افریقی خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کی مدد کرنا ہے۔کہا گیا کہ یہ مہم خواتین میں شعور پیدا کرنے کے لیے کی جاتی ہے اور یہ بھی کینیا کی خواتین کے لیے ہے۔ثنا سفیناز نے بتایا کہ کینیا کے شہر مسائی میں وہاں کے حکومتی عہدیداران سمیت تمام لوگوں نے ٹیم کا والہانہ استقبال کیا ،جہاں ان کی ثقافت کا تجربہ بھی ہوا۔کمپنی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسائی کے سربراہ سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اس لان کلیکشن کی شوٹ سے ہونے والی آمدنی بطور فنڈز وہاں کے بچوں کی تعلیم، صحت اور خواتین کے اخراجات کیلئے فراہم کی جائے گی۔کہا گیا کہ اس لان مہم کا مقصد کسی کے جذبات مجروح کرنا یا نسل پرستی کو فروغ دینا نہیں تھا، لیکن پھر بھی ان تمام تصاویر کو ہٹا لیا گیا ہے۔ کمپنی نے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ اس مہم کے پیچھے کوئی منفی سوچ نہیں تھی بلکہ اس کا مقصد مسائی کے افراد کے ساتھ کام کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.