انگلینڈ نے پانچویں ون ڈے میں کیویز کو ہراکرسیریز اپنے نام کر لی

فتح گرسنچری بنانے پرجونی بیرسٹو میچ اورکرس ووکس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

ہفتہ 10 مارچ 2018 18:03

انگلینڈ نے پانچویں ون ڈے میں کیویز کو ہراکرسیریز اپنے نام کر لی
کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2018ء) انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف فیصلہ کن ایک روزہ میچ سات وکٹوں سے جیت لیا،پانچ میچوں کی سیریز بھی تین دوسے اپنے نام کرلی،فتح گرسنچری بنانے پرجونی بیرسٹو میچ اورکرس ووکس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔

پوی کیویز ٹیم آخری اوور میں 223رنز بناکر آٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

مائیکل سینٹنر 67، ہنری نکولس 55 اور اوپنر مارٹن گپٹل 47 رنزبناکر نمایاں اسکورر رہے۔ انگلینڈ کے کرس ووکس اورعادل رشید نے 3،3 اورٹوم کرن نے 2 کھلاڑیوں کومیدان بدر کیا۔ہدف کے تعاقب میں وکٹ کیپر جونی بیرسٹو اورالیکس ہیلز نے انگلش ٹیم کو 155 رنز کا شاندارآغاز دیا۔ہیلز61 رنزبناکرآٹ ہوئے۔ بیرسٹو104رنز بناکرہٹ وکٹ ہوگئے۔کپتان اوون مورگن 8رنزبناسکے۔ جو روٹ 23 اوربین اسٹوکس 26 رنزبناکر ناٹ آٹ رہے۔انگلینڈ نے میچ7 وکٹوں سے اورسیریز3-2سے اپنے نام کرلی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوٹیسٹ میچوں کی سیریز 22 مارچ سے آکلینڈ میں شروع ہوگی۔