بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کوہراساں کرنےکےواقعات بڑھ گئے

سفارتی اہلکاروں کوگاڑیاں روک کرگالیاں دینا معمول بن گیا،گاڑیوں پراسکریچ ڈالنے،گاڑیوں سےعملے کواتارنے کےواقعات سمیت ایکسیڈنٹ بھی کروائےگئے،پاکستان نےاحتجاجی مراسلہ بھیج دیا ہے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 مارچ 2018 20:18

بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کوہراساں کرنےکےواقعات بڑھ گئے
دہلی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مارچ 2018ء) : بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کوہراساں کرنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں،گزشتہ3روز میں نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران، سفارتی اہلکاروں کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے،پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کو احتجاجی مراسلہ بھیج دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران کوہراساں کرنے پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین روز سےپاکستانی ہائی کمیشن کے افسران، سفارتی اہلکاروں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتی اہلکاروں اورعملےکی گاڑیوں کوروک کرگالیاں دینا معمول بن گیا ہے۔جبکہ سفارتی عملے کی گاڑیوں پراسکریچ ڈالنا اورگاڑیوں سے اتارنےکے واقعات بھی پیش آرہے ہیں۔ پاکستانی سفارتکاروں کی2 گاڑیوں کےایکسیڈنٹ بھی کروائے گئے ہیں۔ بھارتی رویے کے باعث پاکستانی سفارتی اہلکاروں اور عملے کا بھارت میں مقیم رہنا مشکل ہوگیا ہے۔ چانکیہ پوری میں پاکستان کے سینئرافسرکی گاڑی کوروک کرہراساں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :