ھرنوں ، احتجاج ، توڑ پھوڑ اور انتشار کی سیاست کرنیوالوں کا یوم حساب قریب آگیا ہے‘ رانا تنویر

عبرتناک شکست پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا مقدر ہو گی زرداری کے منہ سے کرپشن کیخلاف ایکشن کی باتیں قیامت کی نشانی ہے‘ وفاقی وزیر

ہفتہ مارچ 22:34

ھرنوں ، احتجاج ، توڑ پھوڑ اور انتشار کی سیاست کرنیوالوں کا یوم حساب ..
لاہور/شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں بھی پورے ملک میں شیر دھاڑے گا ،مرکز اور صوبوں میں ہماری حکومت ہو گی ،ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ،مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کرتے رہیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کو ٹ عبدالمالک کے علاقہ گلفشاں ٹائون میں عوامی اجتما ع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میںملک سے اندھیر ے ختم ہو ئے ، توانائی اور گیس کے بد ترین بحران حل ہوا ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا ملک میں مو ٹر ویز ، ہائی ویز کے جال بچھانے کے ساتھ بجلی کی پیداوار بڑھانے اور لو ڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے توانا ئی کے بڑ ے منصوبے مکمل کئے کراچی اور فا ٹامیں امن بحال کیا اور آج الحمداللہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت عوام کی عدالت میں سرخرو ہے الزامات ، انتشار اور خلفشار کی سیاست کرنے والے قوم سے جھوٹ بولتے رہے اور ہم نے ملک وقوم کی خدمت کا اپنا ایجنڈہ پورا کیا۔

دھرنوں ، احتجاج ، توڑ پھوڑ اور انتشار کی سیاست کرنیوالوں کا یوم حساب قریب آگیا ہے عبرتناک شکست پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا مقدر ہو گی زرداری کے منہ سے کرپشن کے خلاف ایکشن کی باتیں قیامت کی نشانی ہے ملک کو باپ دادا کی جاگیر سمجھ کر لو ٹنے والے مسٹر ٹین پرسنٹ کو کلین چٹ دینے والوں کا بھی ضرور احتساب ہو گا ۔اس موقع پر رانا تنویر حسین گلفشا ں ٹائون کے لئے سوئی گیس کی فراہمی اور پینے کے صاف پانی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کیا ۔

Your Thoughts and Comments