چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے سینیٹ اجلاس کا شیڈول جاری

ہفتہ 10 مارچ 2018 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) سینیٹ سیکرٹریٹ نے پارلیمانی سال کے آغاز کے ساتھ 12 مارچ کو سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات کیلئے اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اجلاس (کل) پیر کو صبح 10بجے ہوگا۔ صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے نامزد کردہ پریذائیڈنگ آفیسر کی نامزدگی کے حوالے سے سینیٹ سیکرٹری اجلاس میں اس کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران منتخب اراکین کی حلف برداری ہوگی اور اراکین کی حاضری لی جائے گی۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان شام 4 بجے کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیئرمین کے نامزد امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن اگر درکار ہوا تو خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوگا اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ ڈپٹی چیئرمین کے سلسلہ ڈپٹی چیئرمین کیلئے نامزد امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوگا۔ یہ انتخاب بھی اگر دراکر ہوا سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ہوگا جس کے بعد نتائج کا اعلان ہوگا اور منتخب ڈپٹی چیئرمین کی حلف برداری ہوگی۔

متعلقہ عنوان :