نیو اسلام آباد ایئر پورٹ تک جدید شٹل سروس کا آغاز آئندہ ماہ ہو گا

2500 رو پے کے ماہانہ کارڈ پر مہینہ بھر سفر کی سہولت کی فراہمی کی تجویز زیر غور

اتوار 11 مارچ 2018 18:20

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ تک جدید شٹل سروس کا آغاز آئندہ ماہ ہو گا
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء)روات اور کورال چوک سے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ تک شٹل سروس کا آغاز آئندہ ماہ ہو گا ،شہریوں نے شٹل سروس کا خیر مقدم کرتے ہوئے فی سٹاپ کرایہ 20روپے کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی خالد یامین ستی نے اے پی پی کو بتایاکہ حکو مت پنجاب کی جا نب سے عو ام کو معیا ری اورآرا م دہ سفر ی سہو لیا ت کی فراہمی کے لئے شٹل سروس کا آئندہ ماہ سے آغاز کیا جا رہا ہے جو روات اور کرال چوک پوا ئنٹ سے نیو اسلا م آد ایئر پو ر ٹ تک 35کلو میٹر روٹ پرسفر کریں گی۔

اس سلسلے میں نجی بس سروس’’ فیصل مو ورز ‘‘کو چنا گیا ہے جو اس رو ٹ پر سفر کر نے وا لے لا کھو ں مسا فرو ں خصو صا ایئر پو رٹ جا نے والے مسافروں کو اعلیٰ معیا ر کی محفو ظ اور آرا م دہ سروس کی فراہمی کی ذمہ دار ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ فیصل موورز کے نمائند گا ن کو ہدا یت کی گئی ہے کہ وہ آزمائشی بنیادوں پر اس روٹ پر بس سروس چلا ئیں جس کے بعدسروس کے اخراجات کو مد نظر ر کھتے ہو ئے شہر یو ں کے لئے مناسب کر ائے کو فا ئنل کیا جا ئے گا۔

سیکر ٹری آر ٹی اے خا لد یا مین ستی نے شٹل سر وس کے با رے میں تفصیلا ت سے آگاہ کر تے ہو ئے بتایاکہ 35 کلو میٹر کے اس روٹ پرہر پا نچ کلو میٹر کے فاصلے پر سٹیشنز بنا ئے جا ئیں گے تا کہ شہر یوں کو انتظا ر کی منا سب جگہ میسر ہوسکے ۔ انہوں نے مز ید بتایا کہ ایک سٹیشن سے دو سرے سٹیشن تک کاکرا یہ30روپے ر کھنے کی تجویز ہے اورر یگو لر کسٹمرز کے لئے 2500رو پے ما ہا نہ کے حساب سے کا ر ڈ بنا یا جا ئے گا جس کے بعد وہ پو را مہینہ اس بس سروس کو ہر طر ح سے استعمال کر سکتے ہیں۔

خا لد یا مین ستی نے ایک سوال کے جواب میں اے پی پی کو بتایاکہ ابھی شٹل سروس کے فی سٹاپ کرایہ سمیت ماہانہ کارڈ کی قیمت کا حتمی تعین نہیں کیا گیا تاھم ٹر ا ئل بس سروس کے بعد مذکو رہ ٹرانسپو ر ٹ سروس سے شہریو ں کے لئے منا سب کرا ئے کو فکس کیا جا ئے گا۔