پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے دورہ پاکستان کا باقاعدہ اعلان کردیا

اتوار 11 مارچ 2018 22:50

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے دورہ پاکستان کا باقاعدہ اعلان ..
لاہور۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے دورہ پاکستان کا باقاعدہ اعلان کردیا‘ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، دو اور 4 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے دوران تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی میں تین ٹوئنٹی میچز کھیلے پر راضی ہو گئی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے مزید بتایا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، دو اور 4 اپریل کو کھیلے جائیں گے اور وزیراعلیٰ سندھ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔