محکمہ زراعت کے زیر اہتمام فصلوں کو جڑی بوٹی سے محفوظ رکھنے کیلئے آگاہی واک

پیر 12 مارچ 2018 23:24

سیالکوٹ۔12 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء)محکمہ زراعت کے زیر اہتمام فصلوں کو جڑی بوٹی سے محفوظ رکھنے کے لئے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ آگاہی واک کی قیادت اراکین صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبحانی اور رانا لیاقت علی بھلور نے کی۔

(جاری ہے)

واک میں محکمہ زراعت کے آفیسر چودھری عبد السمیع ، محمد نعیم عباس و دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے اراکین اسمبلی نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اقدامات کے تحت ضلع سیالکوٹ میں 12مارچ سے لے کر ہفتہ جڑی بوٹی مکاؤ مہم چل رہی ہے جب کھیت جڑی بوٹیوں سے پاک ہوں گے تو فصلیں بھی شاندار ہوں گی ۔ جڑی بوٹیوں سے پاک فصل ہی بہترین پیداوار کی ضامن ہے ۔ محکمہ زراعت اس سلسلہ میں کاشتکاروں سے بھرپور تعاون کررہا ہے ۔