چکدرہ، پاک آرمی کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 13 مارچ 2018 11:53

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) پاک آرمی چکدرہ بٹالین کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں خواتین وحضرات سمیت 1195مریضوں کا معائنہ کیاگیا اور ضرورت کے مطابق مریضوں کو مفت دوائیاںدی گئیں‘ تحصیل ادینزائی کے یونین کونسل خانپورڈگری کالج میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ میں گائنا کالوجسٹ سمیت میڈیکل ‘سرجیکل‘ ای این ٹی‘ آئی ‘سکین اور چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا‘ جس میں 335مرد‘ 450خواتین اور 410بچے شامل تھے‘ اس موقع پر تمام مریضوں کو ضرورت کے مطابق مفت دوائیاں بھی دی گئیں۔