ہری مرچ میں موجودقدرتی اجزا انسانی صحت کیلئے مفیدہیں، ماہرین صحت

ہری مرچ میں موجود قدرتی اجزاء آنکھوں کے تحفظ ،انسانی جسم کے مدافعتی نظام کے استحکام‘ کھانسی اور پھیپھڑوں کے سرطان سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ماہرین

منگل 13 مارچ 2018 17:52

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) ماہرین صحت کا کہنا ہے جکہ ہری مرچ میں پائے جانے والے قدرتی اجزائ آنکھوں کے تحفظ ‘انسانی جسم کے مدافعتی نظام کے استحکام‘ کھانسی اور پھیپھڑوں کے سرطان سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہری مرچ بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے کیونکہ سبز مرچ میں وٹامن سی‘ اے‘ بی 6‘آئرن ‘کاپر‘پوٹاشیم سمیت پروٹین اورکاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا ہے کہ ہری مرچ کے استعمال سے آنکھوں کے تحفظ سمیت بینائی کو بہتربنایا جاسکتا ہے جبکہ یہ جلد کے تحفظ اور انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بھی بناتی ہے اس کے علاوہ بڑھتی عمرکے اثرات کوکم کرنے اور انسانی جسم میں موجود زہریلے مادوں کو بھی کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہری مرچ انسان کیلئے قدرت کا بہترین تحفہ ہے اوراس میں پائے جانے والے قدرتی اجزائ انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہیں