تین روزہ تھری پی پاکستان 2018 عالمی پلاسٹک، پرنٹنگ اینڈ پیکجنگ نمائش جمعہ سے ایکسپو سینٹر میں شروع ہو گی

منگل 13 مارچ 2018 21:01

تین روزہ تھری پی پاکستان 2018 عالمی پلاسٹک، پرنٹنگ اینڈ پیکجنگ نمائش ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) تین روزہ تھری، پی پاکستان 2018 عالمی پلاسٹک، پرنٹنگ اینڈ پیکجنگ نمائش جمعہ سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہو گی۔ نمائش کا انعقاد فیکٹ ایگزیبیشنز کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں چیف ایگزیکٹو آفیسر فیکٹ ایگزیبیشنز محمد سلیم خان تنولی نے بتایا کہ نمائش کا مقصد دنیا بھرمیں ان شعبوں میں ہونے والی ترقی اور بہترین طریقوں کو پاکستان میں روشناس کرانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تھری پی پاکستان 2018 مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے بھرپور کاروباری مواقع فراہم کرے گی۔یہ ایونٹ پلاسٹک، پرنٹنگ اینڈ پیکجنگ، فوڈ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرنے والی مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کو باہمی روابط استوار کرنے میں مدد کرے گا۔

(جاری ہے)

محمد سلیم خان تنولی نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نمائش میں چین، جرمنی، اٹلی ، ترکی اور سوئٹزرلینڈ سے بڑی تعداد میں غیرملکی وفود نے شرکت کی۔

گزشتہ سال 250 کمپنیوں نے شرکت کی اور 12ہزار سے زائد افراد نے دورہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال 300 کمپنیوں کی شرکت اور 15ہزار سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش نہ صرف کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرے گی بلکہ پہلے سے موجود تجارتی تعلقات کو بھی مزیدمضبوط اور نئے تعلقات استوار کرے گی۔ اس سے مشترکہ منصوبوں کے آغاز اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے لیے بھی نئی راہیں کھلیں گی۔

محمد سلیم خان تنولی نے بتایا کہ فیکٹ ایگزیبیشنز کی جانب سے تھری پی نمائش گزشتہ 15 سالوں سے تسلسل کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے جس سے نئی ٹیکنالوجی پاکستان میں متعارف ہوئی ہے۔ نمائش 18مارچ تک جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ اگلی تھری پی نمائش مارچ 2019 میں ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :